مہنگائی سے معاشرہ کا ہر فرد تنگ ہے: عدنان ہنجرا
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا اور آغا عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے جس سے معاشرے کا ہر فرد تنگ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر شہری پریشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار عدنان ہنجرا اور آغا عباس کاظمی نے ہرا سائیں کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے اکبر ہرا سائیں سے تعزیت کے دوران کیا۔