;;ترقیاتی پروگرام کے تحت اکتوبر تک 207 ارب 88 کروڑ جاری کئے گئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اکتوبر تک وفاقی وزارتوں اور کا رپوریشنز کے لئے 207 ارب 88 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ ایرا کےلئے 80 کروڑ روپے‘ خصوصی وفاقی ترقیاتی پروگرام 18 ارب 44 کروڑ روپے‘ وزیراعظم یوتھ ہنر پروگرام کے لئے تین ارب 91 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ اے جے کے کے لئے 8 ارب 22 کروڑ روپے‘ گلگت کے لئے 6 ارب 16 کروڑ روپے‘ فاٹا کےلئے 5 ارب 14 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ این ایچ اے کےلئے 69 ارب روپے واپڈا پاور کے لئے 16ارب 29 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری ہوئی ہے۔