سموگ کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار‘ مسافر پریشان
ملتان (سٹاف رپورٹر)سموگ کے باعث ٹرینوں کی رفتار میں کمی نے مسافروں اور شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیاریلوے انتظامیہ کی جانب سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کو10سے25کلو میٹر فی گھنٹہ چلانے کی ہدایات کے باعث مسافروں کو کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے منزل پر پہنچنا پڑتا ہے جبکہ ٹرینوں کی رفتار سست ہونے کے باعث سی بی آئی سسٹم کے باعث ریلوے پھاٹک بھی آدھا آدھا گھنٹہ بند رہتے ہیں بیشتر پھاٹکوں پر شہریوں کی جانب سے پھاٹکوں پر تعینات عملہ سے تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے ہیں ۔