پارلیمنٹ اپنا مینڈیٹ کھو چکی‘ شاہد خاقان عباسی ’’ریلو کٹا‘‘ ہیں : فواد چودھری
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم خاقان عباسی ریلو کٹا ھیں پارلیمنٹ اپنا مینڈیٹ کھو چکی ھے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے الیکشن کروائے جائیں وہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا محمدسلیم کی رہائش گاہ پر سابق ضلع ناظم اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما احمدیارہراج کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے انہوںنے مزیدکہاکہ وزیراعظم ریلو کٹا ہیںاور موجودہ پارلیمنٹ اپنا مینڈیٹ کھو چکی ھے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کروانے چاہیے نواز شریف فیملی موجودہ پارلیمنٹ سے اپنی مرضی کی قانون سازی کروانا چاہتی ہے اب یہ حق عوام کو دینا چاہیے کہ وہ جسے منتخب کرے وہ ہی قانون سازی کرے نواز شریف کا خاندان عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا ھے نواز شریف کبھی فوج اور کبھی عدلیہ پر الزام تراشیاں کرتے ھیںانہوںنے کہاکہ ملک میں احتساب کا دوہرا معیار نظر آتا ہے جس کرپٹ مافیا کو جیل میں ہونا چاہیے تھا وہ احتساب عدالتوں میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں انہو ںنے کہاکہ اگر کوئی این آر او لایا گیا تو تحریک انصاف بھرپور مزاحمت کرے گی انہوںنے کہاکہ ایک ایک رات میں مریم نواز کے اکائونٹ میں 88کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے جس کا شریف فیملی ثبوت پیش نہ کرسکی جبکہ شریف فیملی کی تین کمپنیوں میں تیس ہزار کروڑ کا لین دین ہوا انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ایک ماہ میں آئندہ الیکشن کے لئے اپنی امیدواروں کی لسٹ جاری کردے گی ۔انہوں نے کہاکہ خانیوال کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں گہرے نقوش مرتب کرے گا ۔