گریڈ 21 کے افسر شعیب میر چیئرمین سٹیٹ لائف انشو رنس تعینات
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22کے سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ارباب کا تبادلہ کر دیا گیا ہے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس بابر حسن بھروانہ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج ہائوسنگ اینڈ ورکس تعینات کر دیا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وفاقی تعلیم و تربیت شعیب میر کو تبدیل کر کے چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن تعینات کر دیا ہے۔