بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 6روز سے بارشیں جاری، 7 افراد ہلاک
چنئی(صباح نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 6 روز سے جاری بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔چنئی میں گزشتہ رات 6 گھنٹے تک برسنے والی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں پانی میں پھنسے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی علاقے زیر آنے سے چنئی میں سکول بند اور آئی ٹی کمپنیوں میں بھی ملازمین کو چھٹی دے دی گئی۔حکام نے لوگوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔ تامل ناڈو کے ساحلی شہروں میں آئندہ دو روز بھی مزید بارش کا امکان ہے۔