کراچی سے ملتان اور فیصل آباد کیلئے کارگو ایکسپریس ٹرین 8 نومبر کو چلائی جائے گی
ملتان (سٹاف رپورٹر)کراچی سے ملتان اور فیصل آباد کے لئے کارگو ایکسپریس ٹرین8نومبر کو چلائی جائے گی گزشتہ روز اے ٹی او شوکت حسین نے کارگو ایکسپریس کی پبلسٹی اور تاجرطبقہ کو آگاہی بارے کنٹریکٹرز سے میٹنگ کی اور انہیں کارگو ایکسپریس کے فوائد بارے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ کارگو ایکسپریس کا کراچی سے ملتان کے لئے فی کنٹینر کرایہ90ہزار جبکہ کراچی سے فیصل آباد کے لئے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے متعارف کرایا گیا ہے۔