اسحاق ڈار کی انجیو پلاسٹی کا امکان لندن کے ہسپتال داخل
لندن (عارف چوہدری) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی انجیوپلاسٹی کا امکان ہے۔ انجیو پلاسٹی ویسٹ لندن کے ایک اسپتال میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار گزشتہ ہفتے تین بار معائنہ کیلئے اسپتال آئے جبکہ دو دن پہلے انکی انجیوگرافی بھی کی گئی۔ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار اور دیگر اہل خانہ بھی اسحاق ڈار کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹرز نے وزیر خزانہ کو لندن میں قیام بڑھانے اور علاج کروانے کا کہا ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں گئے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ویسٹ لندن کے ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔
اسحاق ڈار