لنڈ ی کو تل ‘ کار پارکنگ میں بم کا دھماکہ ‘ راہ گیر ذخمی ‘4 گاڑیوں کو نقصان
لنڈ ی کو تل (نا مہ نگار)بازار رنگڑ کوچہ کار پارکنگ میں بم کا دھماکہ ہوا ایک راہ گیر ذخمی ہو گیا جبکہ چار گاڑیوں کو نقصان پہنچادھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزاور بی ڈی ایس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے علاقے کو محاصرہ کر لیااور شواہد اکھٹے کئے شک کے بنا پر پانچ افراد گرفتار کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لنڈ ی کو تل مین بازار رنگڑ کو چہ کا ر پارکنگ میں ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا ِ,,اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈ ی کو تل نیاز محمد موقع پر پہنچ کر میڈیا کو بتایا دھماکے میں ایک رہ گیرشخص محمد رحمان ولد نور محمد سکنہ پیروخیل ذخمی ہو گیا جنہیں فوری طورپر لنڈ ی کو تل اسپتال منتقل کیا گیا دھماکے سے نزدیک کھڑی چار موٹر کار کو بھی نقصان پہنچ گیا۔ دھماکہ صبح پونے 9 بجے ایسے وقت میں ہوا کہ لوگوں کا زیادہ ہجوم نہیں تھا دھماکے کے بعد فوراً سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکوارڈ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے خیبر رائفلز خاصہ دار فورس کے نوجوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا اور سرچ اپریشن شروع کی بی ڈی ایس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے سرچ اپریشن کے دوران پانچ افراد کو شک کے بنا پر گرفتار کر کے حوالات منتقل کئے گئے ۔
بم کا دھماکہ