حسین ، حسن نواز کی لاہور میں کوئی جائیداد نہیں : ایل ڈی اے کا نیب کو جوابی خط
لاہور(صباح نیوز)ایل ڈی اے نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی لاہور میں اپنی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی جائیداد قرقی کے لئے چھبیس اکتوبر کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھا تھا جس میں حسن وحسین نواز کی لاہور میں جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے نیب لاہور کو جوابی خط لکھا گیا ہے جس کے مطابق حسن اور حسین نواز کی لاہور میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔ نیب لاہور نے حسن نواز اور حسین نواز کی گاڑیوں کی تفصیلات کے لئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
ایل ڈی اے