کمشنر لاہور عبداللہ سنبل کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) کمشنر لاہور عبداللہ سنبل نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں کو تعلیم وتربیت فراہم کرکے معاشرے کاکارآمد فرد بنایا جاسکتاہے، یہ بچے قوم کامستقبل ہیں۔ انہوں نے یہ بات چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے دورے کے موقع پر کہی۔ قبل ازیں چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق، ڈائریکٹر پروگرام عامر چشتی، ڈائریکٹر ایڈمن شہباز حسین ودیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ کمشنر لاہور عبداللہ سنبل کو چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے بچوں سے متعلق انتظامی امورکے بارے میں بریفینگ بھی دی گئی۔