کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 2کی لاشیں ملیں
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی جب کہ خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں فائرنگ کا ایک واقعہ سپر ہائی وے پر جمالی پمپ کے نزدیک پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک شخص 35 سالہ محمد شفیق ولد عبدالعزیز کو نشانہ بنایا ، پولیس کے مطابق مقتول محمدشفیق ڈینٹر تھا اور اس نے چند روز قبل دوسری شادی کی تھی شبہ کیا جاتا ہے کہ اس کے قتل کی وجہ بھی دوسری شادی ہے۔ اس بارے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ادھر قیوم آباد سے ایک شخص 50 سالہ عنایت مسیح کی لاش ملی جب کہ بلدیہ ٹائون میں ایک خاتون عظمیٰ زوجہ جہانزیب مردہ پائی گئی دونوں کی موت کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس اس بارے میں تفتیش کررہی ہے۔ دریں اثنا ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان 22 سالہ خواجہ کامران زخمی ہوگیا۔
کراچی / فائرنگ