عمران الیکشن سے پہلے جمہوری عمل ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں : احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے عمران خان الیکشن سے چند ماہ پہلے جمہوری عمل ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کے جلسوں کو جمہوری عمل کے خلاف سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا بظاہر عمران خان کے جلسے جلوس تیسرے دھرنے کے پلان کا حصہ لگتے ہیں۔ تیسرے دھرنے کے ذریعے جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا جب ملکی حالات 2018ء کے الیکشن عمل کے ذریعے جمہوری عمل کی طرف بڑھ رہے ہیں، ایسے میں عمران خان جمہوری عمل کو الیکشن سے چند ماہ پہلے ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔
احسن اقبال