حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمدسرہندی کی یاد میں سالانہ نقشبندی ا جتماع آج ہوگا
کراچی( نیوز رپورٹر) جامعہ غفاریہ خانقاہ نقشبندی گلشن بنگلوز بلاک 19 گلستان جوہر میں بیاد امام ربانی حضرت مجدد الف ثانیؒ شیخ احمد سرہندی سالانہ نقشبندی اجتماع ہفتہ 4 نومبر کوزیرسرپرستی پیر حافظ غلام رسول نقشبندی عصر تا عشاء ہوگا۔ مہمان خصوصی مولانا فیض محمد نقشبندی‘مولانا مفتی فضل اللہ اور نعت خواں حافظ انعام اللہ ہوں گے۔ اجتماع سے نقشبندی سلسلے کے علماء کرام حضرت مجدد الف ثانی شیخ ا حمد سرہندی کی علمی‘ دینی خدمات پرروشنی ڈالیں گے۔ قاری محمد اطہر نقشبندی اورمفتی محمد شاکر نقشبندی نے نقشبندی سلسلے سے وابستہ تمام افراد سے اجتماع میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔