ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوتؐ کے عنوان سے منایاجائیگا:علامہ اورنگزیب فاروقی
کراچی(نیوز رپورٹر)اہلسنّت والجماعت پاکستان نے ماہ ربیع الاول کوتحفظ ختم نبوت وناموس رسالتؐکے عنوان سے منانے کا اعلان کردیا،آئین تحفظ ختم نبوت کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں،سازشی عناصراپنی مذموم حرکتوںسے بازآجائیں، کروڑوں پاکستانی عوام تحفظ ناموس رسالتؐ کی خاطر جانوں کانذرانہ پیش کرنااپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں،ان خیالات کااظہارمرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی ،علامہ رب نوازحنفی ،علامہ تاج محمدحنفی نے مرکزاہلسنّت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ تحفظ ختم نبوت کیخلاف چندسازشی عناصرکی جانب سے کی جانیوالی مکروہ عزائم کو ناکام بنانے اورملک بھرکی عوام الناس میں جذبہ تحفظ ناموس رسالتؐاجاگرکرنے کیلئے اہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام ملک بھربشمول کشمیروگلگت بلتستان میںماہ ربیع الاول میںتحفظ ختم نبوت عنوان سے سیمینارز، محافل، تقریبات اور مذاکرات کانعقادکیاجائیگا۔