جما عت اسلا می کی گھر گھر عوامی رابطہ مہم شروع
کراچی ( نیو ز رپو رٹر) جما عت اسلا می سندھ کے تحت رابطہ عوام مہم شروع ، کراچی تا کشمور گھر گھر عوام سے رابطہ ، دعوتی کیمپ اور وفود کے ذریعے عوام النا س تک جما عت اسلامی کی دعوت اور سینیٹر سراج الحق کا پیغا م پہنچا یا جا ئے گا ۔ جما عت اسلا می نظا م مصطفی ﷺ کو نا فذ کر کے معاشرے کو امن و سکو ن کا گہوارہ بنا نا چا ہتی ہے م،ذمہ داران اس مہم کو کا میا ب بنا نے کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں ۔ ان خیا لات کا اظہار امیر جما عت اسلا می سندھ ڈاکٹر معراج الہد ی ٰ صدیقی نے قبا ء آڈیٹو ریم میں پریس بر یفنگ کے دوران کیا ، انہو ں نے کہا کہ کر پٹ قیا دت اور اللہ سے با غی نظام نے عوام کو کر پشن ، بد امنی ، ما یو سی ، بھو ک و افلا س اوربیرونی قرضو ں کے بو جھ کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ، غریب غر یب تر اور امیر امیر تر ہو تا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف ایک عا م آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی سخت پر یشان ہے ، حکمران ٹو لہ عوام کی حا لت زار رپ رحم کر تے ہوئے ریلیف دینے کی بجا ئے منی بجٹ اور پیٹرول بم ما ر کر ان کی مشکلات میں مزید اضا فہ کر تا چلا جا رہا ہے ۔جما عت اسلا می رابطہ عوام کو بید ار کر کے ظلم کے نظام کیخلاف سینہ سپر ہو نے اور شریعت کے عادلا نہ نظام کیلئے انسان سا زی اور کردار سا زی کا فریضہ سر انجا م دے گی ۔