علیگڑھ انسٹی ٹیو ٹ میں جشن ولا دت سر سید ‘قومی نغمو ں اور بیت با زی کے مقا بلے
کراچی(نیوز رپورٹر) سعودی حکام کی نئی بائیو میٹرک پالیسی سعودی حکومت کی زائرین کے لئے مثالی خدمات و انتظامات کے منافی ہے ۔ نئی پالیسی کے باعث زائرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے سعودی حکومت فوری طور پر نوٹس لے کر بائیو میٹرک پالیسی کو ختم کرے ۔ یہ مطالبہ جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جو کہ چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت مرکز اہلحدیث میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سعودی حکام کی طرف سے عمرہ ویزہ کے لئے بائیو میٹرک کی پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر واپسی لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اجلاس میں مولانا محمد یوسف سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے ہمیشہ حج و عمرہ زائرین کے لئے بہترین انتظامات ، خدمات اور سہولتیں باہم پہنچانے کا اہتمام کیا ۔ امید ہے کہ سعودی حکومت اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے زائرین کو مشکلات سے نجات دلائیں گے۔