ایسو سی ایشن آف کمپیوٹنگ مشینری انٹرنیشنل کے ما جو طلبہ چیپٹر کا قیام
کراچی(نیوز رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے کمپیو ٹر سائینس کے شعبہ کے طلبہ کی ایسوسی ایشن آف کمپیو ٹنگ مشینری انٹرنیشنل(اے سی ایم) کے ماجو اسٹو ڈینٹس چیپٹر کا قیام عمل میں لایا گیا یونیورسٹی کیمپس میں افتتاحی تقریب ہوئی مہما ن خصوصی ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تفسیر احمد تھے دیگر مہمانوں میں چئیر پرسن آئی بی اے اسٹو ڈینٹس اے سی ایم چیپٹر احسن طاہر،وائیس چئیر پرسن زارا حسین، ڈائیریکٹر اکیڈمکس ماجو ڈاکٹر عمران جامی،کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شوکت وصی کے علاوہ دیگر سینئر اساتذہ بھی شامل تھے۔ ایسو سی ایشن آف کمپیوٹنگ مشینری کمپیو ٹنگ کا علم رکھنے والے ماہرین کی بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا قیام 1947 میں عمل میں آیا تھا او ر یہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی سائینٹفک اور ایجوکیشنل کمپیو ٹنگ سو سائیٹی ہے۔ جس کا ہیڈ کوارٹر امریکہ کے شہر نیو یارک میں واقع ہے۔ اے سی ایم ماجو طلبہ چیپٹر کے سربراہ محمد یاسین نے کہا ہے کہ ہم سوسائیٹی کی جانب سے کمپیو ٹر سائینس کے مختلف تعلیمی پروگرامز اورکمپیوٹنگ کے مقابلوں کے انعقاد کی تیاری کرہے ہیں جس کے لئے ہمیں اے سی ایم انٹرنیشنل کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔