موٹروے پولیس کا نظام بہترین ہے ، اے ڈی خواجہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس کا نظام بہترین اصولوں پر چل رہا ہے۔ وہ موٹر وے کے انسپکٹروں اور سب انسپکٹروں کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر آئی جی موٹر وے کلیم امام، ڈی آئی جی این فائیو شاہد حیات نے بھی خطاب کیا۔ آئی جی موٹر وے کلیم امام نے کہاکہ موٹر وے پولیس دیانت دار اور جفاکش ہے، شاہد حیات نے کہا کہ ساﺅتھ کا سربراہ ہونا میرے لئے اعزاز ہے۔ اس موقع پر سیفٹی انسٹی ٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا گیا نیسلے کے تعاون سے ڈرائیونگ سمولیٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔