مکرمی! ہر روز چوری، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اسلحہ کے زور پر نہتے اور غریب عوام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جمع پونجی سے محروم کر دیا جاتا ہے اس کی بڑی وجہ عوام کا نہتا ہونا اور جرائم پیشہ افراد کا اسلحہ سے لیس ہونا ہے۔جرائم پیشہ افراد سفارش اور رشوت کے بل بوتے پر اسلحہ لائسنس آسانی سے حاصل کر لیتے ہیں جبکہ عام شہری کیلئے اسلحہ لائسنس حاصل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے اگر جرائم پیشہ افراد کے پاس اسلحہ نہ ہو تو یہ کبھی سرِعام واردات کی جرأت نہ کریں۔اگر اسلحہ لائسنس ختم کر کے صرف فورسز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے تو انشاء اللہ وارداتوں میں یقیناً کمی ہو گی۔ اسلحہ لائسنس ختم کر کے ہر شخص اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے اور سرِ عام فروخت کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد اور عام آدمی کے پاس بھی اسلحہ ہو۔
(رانا محمود احمد چک نمبر 58 جنوبی تحصیل و ضلع سرگودھا)