مکرمی !حکومت پنجاب کو پہلے بھی پریس کانفرنسوں، میڈیا کے ذریعے اور پرامن احتجاج کی صورت میں بار بار یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ تجربہ کار ماہر تعلیم یافتہ ڈینسٹوں کا معاشی قتل نہ کیا جائے۔ اگر حکومت گھی والی روٹی نہیں دے سکتی ، تو کم از کم ہم سے سوکھی روٹی کا نوالہ تو نہ چھینیں۔ پاکستان بننے سے پہلے اور بعد میں بھی ہمیں قانونی اجازت دی گئی ہے نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ دیگر کئی ممالک میں تعلیمیافتہ تجربہ کار ڈینٹسٹوں کو ڈینٹسٹری کی قانونی اجازت ہے۔ لیکن حکومت وقت ہمیں مسلسل عطائی بنانے پر بضد دکھائی دیتی ہے۔ بجائے اس کے کہ حکومت ہماری غریبوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے ہماری حوصلہ افزائی کرتی الٹا ہم غریب ڈینٹسٹوں کو پکڑ پکڑ کر بند کیا جا رہا ہے۔ جویہ غریب مکائو مہم جو شروع کی گئی ہے سراسر زیادتی ہے۔ ہمارے بے شمار ڈینٹسٹ ساتھی بیس سے چالیس سال تک کا تجربہ رکھتے ہیں۔ میں خود تیس برس سے زیادہ عرصہ سے یہ کام نہایت دیانتداری سے کرتا چلا آرہا ہوں۔ اور آج تک کسی کو مجھ سے کام کے معاملے میں کوئی شکایت نہیں۔ جو غریب لوگ ڈاکٹروں کے پاس بھاری فیسیں ادا نہیں کر سکتے وہ بیچارے کہاں جائیں۔ جن کے کلینک سٹرلائزیشن کے اصولوں سے صاف ستھرے اور جدید انسٹومنٹ پر مزئین ہیں ۔صفائی میں، مہارت میں، انسٹرومنٹ میں کسی بھی سرجن یا بڑے ڈاکٹر کے کلینک سے کم درجہ کے نہیں ہیں۔ نہ ہی ہم فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے لوگ ہیں جنہیں پکڑ پکڑ کر تھانوں میں بند کر دیا جاتا ہے۔ بلکہ فٹ پاتھ پر بیٹھے لوگ تو محفوظ ہیں آپ انہیں پکڑیں۔ جو بے شمار لوگوں کو مریض بنا چکے ہیں۔ اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز اور پڑھے لکھے لوگ ہمارے کلینک میں کام کی غرض سے آتے ہیں اور ہماری مہارت کو سراہتے ہیں۔ سابقہ ڈی جی ایچ ڈاکٹر زاہد پرویز اور وزیر صحت جناب خواجہ عمران نذیر سے بار بار میٹنگز میں ہماری مہارت کو تسلیم کیا گیا ہے کہ ہمیں محدود پیمانے پر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔ جس طرح انڈیا، انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور دیگر بے شمار ممالک میں ہمارے تجربہ سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ اس طرح وطن عزیز میں بھی ہماری پیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں محدود پیمانے پر کام کی اجازت دی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر ہیلتھ سے اپیل ہے کہ ہمیں ہمارا قانونی حق دینے کیلئے اسمبلی میں قرارداد لائی جائے۔ (محمد ادریس لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024