آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونیوالی کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی اور جیو سٹرٹیجک سکیورٹی صورتحال کا جائرہ لیا گیا۔ اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ حکومتی تعاون سے سماجی و اقتصادی شعبے سے وابستہ ترقی حاصل کی جا رہی ہے۔
پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف اپریشن ضرب عضب اور اپریشن ردالفساد جاری رکھے ہوئے ہے، دونوں آپریشنز کے مثبت نتائج سامنے آئے اور دہشتگردی کے واقعات نمایاں طور پر کم ہوئے ہیں مگر دہشتگردی اور دہشتگردوں کا ہنوز قلع قمع نہیں ہو سکا۔ ملک میں سیاسی استحکام، معاشی ترقی اور سماجی سرگرمیوں کا فروغ ملک میں امن کے قیام سے وابستہ ہے۔ جس کیلئے ہر ادارے کی جو بھی ذمہ داری ہے اس سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ معروضی حالات میں اداروں کا ایک پیج پر ہونا ناگزیر ہے۔دہشتگردی کیخلاف اب تک کی کامیابیاں اداروں کے مابین تعاون ہی سے ممکن ہوسکی ہیں۔ دشمن نہ صرف اداروں کے مابین کشیدگی کی افواہیں پھیلاتا ہے بلکہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے دراڑیں ڈالنے کیلئے بھی کوشاں رہتا ہے جس سے کچھ نادان دوست متاثر ہو کر اداروں کے مابین کشیدگی کی باتیں کر پھیلاتے ہیں۔ کور کمانڈرز کانفرنس سے مجموعی تاثر یہی ملتا ہے کہ پاک فوج اور حکومت آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024