زونگ4Gنے اپنے بنیادی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو 100Gbps تک اپ گریڈ کر دیا
اسلام آباد (پ ر) اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان کے 4G کے نمبر1 نیٹ ورک زونگ 4G نے اپنے بنیادی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو کامیابی سے 10گنا سے زائد تک اپ گریڈ کر دیا ۔ بڑے پیمانے کی اس توسیع سے زونگ4G کے نیٹ ورک میں موجود گنجائش کو 10Gbps سے لے کر100Gbps تک بڑھا دیا گیا ہے جس سے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو 4G کی بلا تعطل اور تیز ترین سروسز میسر ہو گی۔۔ اس حوالے سے زونگ4G کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زونگ4G کے چیئر مین و سی ای او مسٹر لیو ڈیان فینگ اور چیف ٹیکنیکل آفیسر مس میاﺅ چیاﺅ نے ہواوی ٹیکنالوجیزکے سینئر نمائندوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ4G کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز و سٹریٹجی مسٹر ماہم درد کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ہم نے توسیع کا یہ عمل ریکارڈ مدت میں نہایت کامیابی سے مکمل کیا ہے۔