پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 9نومبر سے ابوظہبی میں شروع
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک دبئی، تیسرا ٹیسٹ 26 سے 30 تک کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹونٹی ٹونٹی 4 اور دوسرا 20-20 میچ 5 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے دونوں ٹیمیں 8 دسمبر کو دبئی میں مدمقابل آئیں گی، دوسرا ون ڈے 12 دسمبر، تیسرا ون ڈے 14 دسمبر، چوتھا ون ڈے 17 اور سیریز کا آخری ون ڈے میچ 19 دسمبر کو ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔