کاہنہ: عید الاضحی گزرنے کے بعد قصابوں نے چربی پگھلانا شروع کر دی
کاہنہ(نامہ نگار) عید الاضحیگزرتے ہی قصابوں نے گھروں میں ہی چربی پگھلانا شروع کر دی ، چربی کی بدبو علاقہ مکینوں کے لیے وبال جان بن گئی، قصاب قربانی کے جانور ذبح کرنے کے بعد ان سے چربی بھی وصول کرتے رہے ،جن کو اب قصابوں نے اپنے گھروں میں پگھلانا شروع کر دیا ،جس کی بدبو سے سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ،چربی کی بدبو دوردورتک پھیلی ہوئی ہے ،جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر صحت ہے،اہل علاقہ نے مقامی انتظامیہ سے بار بار شکایت کی لیکن مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں چپ سادھے بیٹھی ہے ،اور کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔