پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ مچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقہ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں نے چوتھے ون ڈے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں آج فلڈ لائٹس میں نیٹ پریکٹس کی۔ عمراکمل نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ٹیم کے ساتھ پریکٹس میں حصہ لیا، چوتھے ایک روزہ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ کپتان شاہد آفریدی سپنرعبدالرحمن کو کھلانے کا ارادہ ظاہرکرچکے ہیں جبکہ عمراکمل کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کل میچ سے پہلے کیا جائے گا۔