برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سیکڑوں افراد کو گرفتاراورڈی پورٹ کردیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن میں صرف پاکستانیوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ برطانوی بارڈر ایجنسی کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک سینکڑوں پاکستانیوں کو گرفتار جبکہ متعددکو ڈی پورٹ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ ادھر ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن پاکستانیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض تارکین وطن کے کیسزچل رہے ہیں جب یہ لوگ سماعت کے لیے آتے ہیں تو انہیں گرفتارکرلیاجاتا ہے۔