لندن (اےن اےن آئی) ہالی ووڈکے معروف اداکار جم کیری کی نئی فلم ”اے کرسمس کیرل“ پانچ نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ لندن میں فلم کی تشہیر کیلئے منعقدکی جانے والی پریس کانفرنس میں جم کیری کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا کردار انتہائی چیلنجنگ تھا۔ فلم کے تمام کردار حقیقیت سے قریب تر ہیں ۔ فلم کے ہدایت کار روبرٹ زیمیکس کا کہنا تھاکہ اس موضوع پرکئی فلمیں بنائی گئی ہیں لیکن کسی بھی فلم میں کہانی کے مقصد کو بہتر طور پر پیش نہیں کیا گیا۔فلم ”اےکرسمس کیرل کی کہانی جادوئی موضوع پر مبنی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024