نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے حکومتی بیانات کو محض پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سیف الدین سوز نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور انسانی استعمال کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اور پنجاب سے لے کر جموں و کشمیر تک کے علاقے تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، جس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں۔
پاکستان کا پانی موڑنے پر پنجاب، کشمیر ڈوب جائینگے: سابق بھارتی وزیر
May 04, 2025