گن پوائنٹ پرمتعدد ڈاکے‘چوریاں: لاکھوں روپے کا نقصان 

May 04, 2025

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے باغبانپورہ میں فاروق کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 80 ہزار ،طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،فیصل ٹاون میں دانش اور اس کی فیملی سے4لاکھ ، طلائی زیورات اور موبائل فون، ڈیفنس میں فیصل سے 3لاکھ 10 ہزار ‘موبائل فون،سبزہ زار میں حامد سے 2لاکھ 12ہزار ‘ موبائل فون،قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ  میں جہانگیر سے 87ہزار ‘موبائل فون، ملت پارک  میں عامر سے 50 ہزار ‘موبائل فون،داتا دربار کے قریب فرمان سے19 ہزار ‘موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں عزیر سے 4ہزار ‘موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے سمن آباد،ڈیفنس ‘برکی سے 3گاڑیاں، شاہدرہ ٹاؤن سے رکشہ جبکہ ستوکتلہ،شاہدرہ، شیرا کوٹ،شفیق آباد، ساندہ، نشترکالونی،باغبانپورہ اور ہنجروال سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔

مزیدخبریں