راجن پور، تیز آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

May 04, 2025

 راجن پور (آئی این پی )پنجاب کے ضلع راجن پور میں آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گر گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلیٹیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔راجن پور میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں