یو ٹیلٹی سٹورز کے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا  نیاسلسلہ شروع 

May 04, 2025

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)یو ٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے  فارغ کرنے کا  نیاسلسلہ شروع ہو گیا ہے ،یو ایس سی کی یونین کے ایک راہنما راجا مسکین نے کہا کہ ہیڈ آفس سے ایک آرڈر کارپوریشن کے ریجنل مینجرز کو جاری کیا گیا ہے جس میں کیا گیا ہے کہ کنڑیکٹ ملازمین کو پیرا او کے تحت فارغ کیا جائے،جبکہ ہم نے این آئی آر سی سے سٹے لیا ہوا ہے ،اس طرح سٹے  کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم لائحہ عمل طے کریں گے ۔

مزیدخبریں