اسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد جاری رکھے گی:ضیاء الدین انصاری 

May 04, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد جاری رکھے گی۔ غلبہ دین کی جدوجہد اور اسلامی انقلاب کیلئے جماعت کا منشور لاہور کے ہر فرد تک پہنچائیں گے۔ اللہ کے دین کی سربلندی کیلئے بے لوث خدمت کرنیوالے کارکنان، ذمہ داران اور ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں۔ پروگرامات و مہمات کمیٹی کے ذمہ داران کی کارکردگی قابل تحسین ہیں۔

مزیدخبریں