لاہور (لیڈی رپورٹر ) خواتین اساتذہ کا گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نازیہ کرامت نے سکول وزٹ کے دوران سکولوں سے مسلسل غیر حاضر 20 خواتین اساتذہ کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں اکثر خواتین اساتذہ بیرون ملک مقیم یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دوسرے محکموں میں جاب کر رہی تھیں۔ فرائض سے غفلت برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
خواتین اساتذہ کا گھر بیٹھ کر تنخواہیں کے وصول کرنے کا انکشاف
May 04, 2025