حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری تمام مکاتب فکرکے علماء کے ہمراہ یہاں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے پوری قوم ایک صف میں ہے، بھارت اپنی ناکام سکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم بغیر کسی ابہام کے قومی سلامتی کمیٹی کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔بھارتی اقدامات جارحیت پرمبنی ہیں، پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے، نہ پہلگام واقعے کا بینیفشری ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے، بھارت میں ہونے والا کوئی بھی واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہوتا ہے، قومی سلامتی کونسل کا واضح پیغام ہیکہ پانی روکنے کا اقدام جنگ تصور کیا جائیگا، بھارتی اقدام سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکارہوگیا ہے، بھارت کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پہلگام کا واقعہ صرف ڈرامے بازی ہے، مودی جی آگے بڑھئے پھر لاہور بھی 1965 کی تاریخ دہرائے گا۔ مودی اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا، اس کا ساتھی ہے۔ مودی اسلام دشمن ہے اور اسرائیل کا ساتھ دینا اسلام دشمنی کی علامت ہے۔ نہتے سیاحوں کو قتل کرنا انسانیت نہیں ہے۔
وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم ایک صف میں ہے:علامہ ضیاء اللہ
May 04, 2025