نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس زیر صدارت رانا عبدالستار انیس منعقد ہوا جس میں تنظیم کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نوشہرہ ورکاں کے تمام عہدیداران اور ممبران خصوصاً تنظیم کے روح رواں سرپرست اعلیٰ اقبال صدیق سدھو، چیئرمین سردار بشارت علی ڈوگر،سیٹھ محسن حسن سابق جنرل سیکرٹری کی صحافتی خدمات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں تمام ممبران نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ حقائق کی تلاش اور انہیں عوام تک پہنچانے میں صرف کیا ہے آپ کی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ، پیشہ ورانہ لگن اور سچائی پر مبنی صحافت نے ہمیشہ معاشرے کی رہنمائی کی ہے آج کے دن آئیں ہم عہد کریں کہ ہم ہمیشہ قلمی جہاد ایمانداری کے ساتھ پُرامن صاف ستھری صحافت کو فروغ دیں گے اور ملک اور قوم کی تعمیرو ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز بنیں گے سچ کہنے سچ لکھنے اور سچ دکھانے سے گریز نہیں کریں گے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ہم شُہدائے صحافت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
نوشہرہ ورکاں:آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پرپی ایف یو جے کا اجلاس
May 04, 2025