قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس عوامی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ ایس ایچ او اسلم بھٹی نے چوروں اور لٹیروں سے برآمد ہونیوالا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ دو شہریوں سے لوٹی گئی رقم ایک لاکھ روپے اور چوری شدہ موٹر سائیکل واپس کر دی۔ مظلوم کی داد رسی اور بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ دونوں شہریوں نے تھانہ بی ڈویژن پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔
قصور: مال مسروقہ مالکان کے حوالے ‘شہریوں کا اظہار تشکر
May 04, 2025