شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے معاشی صورتحال ابتر ہے اور ازلی دشمن بھارت سرحدوں پر سیاہ بادل کی طرح منڈلا رہا ہے حکمرانوں کو حالات کی نزاکت سمجھتے ہوئے قومی یکجہتی کو فروغ دینا چاہئے اور سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بجائے تمام سیاسی قائدین کو اعتماد میں لیکر ملکی دفاع و معاشی استحکام کا مربوط لائحہ عمل مرتب کریں، موجودہ ابتر حالات کے پیش نظر قومی و عوامی مفاد میں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے تحریک انصاف کی قیادت اپنے خلاف جاری انتقامی کارروائیوںکے باوجود آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان اسوقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے :ناصر محمود واہگہ
May 04, 2025