سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) آٹو رکشہ اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے، شیخوپورہ فیصل آباد روڈ اڈا جوہل کے قریب آٹو رکشہ اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم ہوا، حادثہ کے نتیجہ میں 27 سالہ شمائلہ بی بی، 4 سالہ زونائیشہ، 7 سالہ عون عباس، 60 سالہ شگفتہ پروین اور 68 سالہ غلام حسین شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سانگلہ ہل: رکشہ اور گاڑی میں تصادم‘ خواتین ‘ بچوں سمیت 5 افراد زخمی
May 04, 2025