سار افوکس وائٹ بال پر ‘ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلا جائے : سعود شکیل  

May 04, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہاہے کہ اب میرا سارا فوکس وائٹ بال کرکٹ پر ہے کیونکہ مجھے اب وائٹ بال کرکٹ کھیلنا ہے۔ ہماری زیادہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہے، ہم بہت کم ٹیسٹ کھیلتے ہیں اس لیے اب میں نے وائٹ بال کرکٹ پر بھی فوکس کر لیا ہے، وائٹ بال کرکٹ کی جو ضرورت ہے مجھے اس کے مطابق کھیلنا ہے اور میں اس کیلئے تیاری کر رہا ہوں کیونکہ مجھے اب وائٹ بال کرکٹ کھیلنا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ جو ٹیم کی ضرورت ہے اس کے مطابق کھیلا جائے، میں بھی ایسا کرتا ہوں ، ماڈرن ڈے کرکٹ ہر کوئی کھیلنا چاہتا ہے لیکن آپ پر کچھ ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں، مجھ پر ایک دو میچز پر تنقید کی گئی ٹھیک ہے، اگر کوئی تنقید کر رہا ہے کیونکہ اپنی سوچ کے مطابق ہر کوئی درست تنقید کر رہا ہوگا لیکن گراؤنڈ میں کیا چاہیے ٹیم کی کیا ضرورت ہے ان کو علم نہیں ہوتا۔ ایسا نہیں ہے آپ نے ہمیشہ 170 کے سٹرائیک ریٹ سے اوپر کرکٹ کھیلنی ہے، پچز کچھ ایسی ہوتی ہیں جہاں آپ 170 کیا 200 سٹرائیک ریٹ سے کھیل سکتے ہیں کہیں پچز یا صورتحال آپ کو 100 کے سٹرائیک کی اجازت دیتی ہے، ایک ٹیم میں 170 کے سٹرائیک ریٹ سے تمام کھلاڑی نہیں کھیل سکتے اگر ایسا کریں گے تو 40 ، 50  رنز پر آؤٹ ہو جائیں گے، ہر کھلاڑی کا اپنا اپنا رول ہوتا ہے اور وہ اس کے مطابق کھیلتا ہے۔ پی ایس ایل میں سفر اچھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں