پی ایس ایل ‘کینسر سے آگاہی کادن منایا گیا

May 04, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا۔میچ کے دوران کینسر کے 3 مریض بچوں کو گرائونڈ میں مہمان خصوصی بنایا گیا، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سعود شکیل اور شاداب خان کیساتھ کرکٹ کھیلی۔کھلاڑیوں نے بچوں کیساتھ تصاویر بنوائیں اور انہیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹس دی گئیں۔

مزیدخبریں