اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت تو ہمارا ایمان ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں -ختم نبوت کے حوالے سے قانون سازی کا کریڈٹ سب سے پہلے پنجاب اسمبلی کو جاتا ہے،وزیر اعظم نے ختم نبوت کے معاملے ہے جرات مندانہ موقف اپنایا - وزیر اعظم عمران خان انٹرنیشنل فورم پر بھی بات کریں گے -وزیر اعظم نے او آئی سی کے سفیروں سے بھی بات کی ہے -اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں کوئی اختلاف نہیں -تمام سیاسی جماعتوں نے اس میں حصہ لیا ،اقلیتی ارکان نے قانون سازی میں ساتھ دیا -ختم نبوت کے معاملے پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا -پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کر کے لازم قرار دیا کہ ٹیکسٹ بکس میں جہاں حضورُاکرم کا نام آئے گا انہیں آخری نبی لکھا جائے گا- اس قانون سازی پر تمام اسمبلی کو کریڈٹ جاتا ہے-ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے-
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024