پی پی 84 خوشاب کا ضمنی انتخاب کل (بدھ کو) ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کل ( بدھ کو ) ہونے والے الیکشن میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے جن کے لیے 229 پولنگ سٹیشن بنائے گئے اور 43 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ۔ سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ،امن و امان قائم رکھنے کیلئے 500 رینجرز کے جوان اور 2800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ خیال رہے کہ خوشاب کے حلقہ پی پی84 کی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ نشست مسلم لیگ (ن)کے ملک وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38