وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ای سی سی اٹھارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
ای سی سی اجلاس میں کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سے اضافی بجلی فراہمی کی منظوری دی جائے گی۔ آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ہونے والے ادائیگیوں پر ٹیکس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں بجلی پر سبسڈی کو پہلے مرحلے میں مستحقین تک محدود کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ نومبر2019 سے جون 2020 تک فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے نیپرا کے فیصلے پر بھی غور ہوگا۔ وزیراعظم کامیاب جوان انٹرپینورشپ اسکیم کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے 57 کروڑ کی منظوری کا امکان ہے۔ وزارت دفاع،پیٹرولیم ڈویژن و دیگر کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔ فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 1 ارب 56 کروڑ کی منظوری کا امکان ہے۔ آکسیجن کی تیاری کیلئے صنعت کو بلا تعطل کام کی اجازت دینے پر غور ہوگا۔ ملک میں آکسیجن کی تیاری صرف طبی ضرورت کے لیے ہوگی۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق برآمد اور درآمد پالیسی 2020 کے اطلاق پر غور ہوگا۔