جاندار اداکاری اور خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان ڈرامہ انڈسٹری سے ایک لمبی بریک لینے کے بعد آج کل نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ میں ’مینو‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔
مداح اور شوبز شخصیات عائزہ خان کے اس چلبلے اور معصوم کردار کو بہت سراہ رہے ہیں اور اب تک یہ ڈرامہ صرف یوٹیوب پر مجموعی طور پر 100 ملین ویوز کا سنگ میل عبور کر چکا ہے۔
عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے اس منفرد کردار ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار کیا ہے۔
عائزہ خان نے تحریر کیا کہ ’میری پیاری پیاری مینو کو بہت سا پیار‘۔ مجھے آپ سب سے بہت پیار ہے۔
اداکارہ نے ڈرامہ کی کاسٹ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آپ سب کی اداکاری بہت جاندار ہے، ماشاء اللہ۔
انسٹا پیغام کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ مینو اور چپکے چپکے سے اسی طرح پیار کرتے رہیں۔