کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کیلئے ایک ہزار فیس ماسک کا عطیہ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کھیلوں کے سامان بنانے والی بین الاقوامی ٹریڈ مارک کومبیکس اسپورٹس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر سعید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے منفی اثرات سے کھیل کے میدان اورکھلاڑی بھی محفوظ نہیں رہ سکے ہیں لاک ڈائون کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں منجمند اور میدانوں کے ویران ہونے کا براہ راست اثر کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں، آرگنائزرزاور گرائونڈ اسٹاف کوہوا ہے کومبیکس اسپورٹس کیجانب سے کھلاڑیوں ،آفیشلزاور گرائونڈ اسٹاف کیلئے کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کو 1000 فیس ماسک دئیے جائیں گے اس کے علاوہ کوویڈ سے بچائو کی سیفٹی کٹس اور سینیٹائزرز بھی فراہم کریں گے خیالات کا اظہار انہوں کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کے تحت مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندوں میں مستحق کھلاڑیوں اور گرائونڈ اسٹاف کیلئے راشن بیگز اور عید گفٹس کی تقسیم کے موقع پر کیا کے ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم، صدر سید وسیم ہاشمی،مسزریحانہ میر، مسزفرح سعید،پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ ٓاصف ، ڈائریکٹرز کومبیکس اسپورٹس حمزہ سعید، تیمورسعیداور جنرل مینیجر زبیر ماچا بھی اس موقع پر موجود تھے عمر سعید نے کہا کہ کے ایس ایف اسپورٹسمین کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے خصوصاکورونا کی سنگین صورتحال سے متاثرہ اورمعاشی طور پر کم زورکھلاڑیوں ، اسپورٹس آ رگنا ئزر اور گرائونڈز اسٹاف کی ا نفرادی اور اجتماعی طور پر داد رسی کیلئے عملی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے جو لائق تحسین و دیگر اداروں کیلئے قابل تقلید عمل ہے ہمارااداراہ پاکستان میں کھیلوں کو بھرپورفروغ حاصل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے کومبیکس اسپورٹس کے ایس ایف سے ہرسطح پر اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا چیئرمین کے ایس ایف آصف عظیم کاکہنا تھا کہ کھیلوں کے سامان سے وابستہ ادارے کا سماجی خدمات میں عملی طور پر حصۃ لینا خوش آئند ہے کومبیکس اسپورٹس کیجانب سے کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کیلئے آگے آنا اسپورٹسمین کیلئے ہواکاتازہ جھونکا ہے ایسے بڑے ادارے کی سرپرستی ہمارے لئے باعث اعزازہے کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی نے کہا کہ فائونڈیشن کے تحت مستحق کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کیلئے مزید فلاحی منصوبوں کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ہم کھیل کے میدان میں اپنی سماجی خدمات کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے کھیلوں سے وابستہ افراد کو دیگرشعبوں میں بھی خدمات اور سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے