فلپس کی ہوا، سطح اور اشیاء کو انفیکشن سے پاک کرنے والی UV-Cلائیٹ متعارف
کراچی (وقائع نگار ) لائٹنگ کی صنعت میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھنے والے سگنیفائی نے فلپس UV-C انفیکشن سے پاک کرنے کی مصنوعات کی نئی وسیع رینج متعارف کرائی ہے جو پاکستان میں پیشہ ورانہ مارکیٹ میں دستیاب ہے اور اسکول، فوڈ آؤٹ لیٹس، ریٹیل، صنعت اور دفاتر کو حفاظت کی اضافی تہہ فراہم کرتی ہے۔ فلپس UV-C ڈس انفیکشن upper air luminaires کو دیوار اور چھت پر نصب کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ کمروں کے نچلے حصے میں لوگوں کی موجودگی میں اوپری حصے کے ساتھ ساتھ معاون مقامات، گردشی مقامات اور کام کی جگہوں کو انفیکشن سے پاک کیا جا سکے،سگنیفائی پاکستان کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد جعفر نے کہا کہ سگنیفائی ایسی دنیا میں لوگوں کی مدد کررہا ہے جہاں آرگنائزیشنز محفوظ ماحول میں کام جاری رکھنے اور سروسز کی فراہمی کی خواہاں ہیں۔ کام کی جگہوں، آفس کے کھلے مقامات، میٹنگ اور آرام کے کمرے وہ مقامات ہیں جہاں وائرس اور بیکٹیریا آرام سے پھیل سکتے ہیں۔ سگنیفائی یو وی ۔سی upper air luminaires کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ انہیں دیوار یا چھت پر نصب کر کے فضا کو وسیع پیمانے پر انفیکشن سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ کمرے کے نچلے حصے میں لوگوں کی موجودگی کے باوجود انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے اور کاروباری امور بلاتعطل انجام دیے جا سکتے ہیں، UV-Cشعائیں فضا، سطح، اشیا اور پانی کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لیے شہرت رکھتی ہیں جو انفیکشن کا شکار ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں اور انہیں 40سال سے زائد عرصے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب تک جتنے بھی وائرس اور بیکٹیریا ٹیسٹ کیے گئے ہیں(کئی کورونا وائرس سمیت گزشتہ سالوں میں کئی سو)، وہ اس UV-Cشعاؤں کے آگے غیرمؤثر رہے ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں ہماری UV-C لائٹ کی شعاعیں SARS-CoV-2 کو صرف چھ سیکنڈ میں 99فیصد تک سطح پر غیرمؤثر بنا دیتی ہیں۔ یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہUV-C ہمیں محفوظ بنانے کی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،فلپسUV-C ڈس انفیکشن upper air luminaires: سگنیفائی فضا کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لیے دیوار اور چھت پر نصب ہونے والی UV-C لائٹیں پیش کررہا ہے۔ یہ یو وی۔سیupper air luminaires شیلڈنگ اور آپٹکس کے امتزاج کے ساتھ کم از کم 2.3میٹر بلندی پر نصب کی جاتی ہیں جو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ لوگ کمرے کے نچلے حصے میں باآسانی کام جاری رکھ سکیں۔ یو وی۔سی disinfection upper air luminaires مسلسل فضا کو انفیکشن سے پاک کر سکتی ہیں۔ یہ لائٹیں دفاتر، ریٹیل، فوڈ آؤٹ لیٹس۔ مہمان نوازی، اسکول، بینک، سینما، تھیٹرز، اوپرا ہاؤس، جم، واش روم، ہسپتال کا کمرہ انتظار یا روابط کی دیگر جگہوں پر تنصیب کے لیے بہترین ہیں،UV-C وائرس اور بیکٹیریا سمیت خورد بینی حیاتیات(micro-organisms) کے ڈی این اے یا/اور آر این اے کو تقسیم کر کے اسے غیرمؤثر بنا دیتی ہے۔ سگنیفائی کے UV-C لیمپس 254 نینو میٹر کی سطح پر شعاعیں خارج کرتے ہیں یہ جراثیم کش کارکردگی کے عین قریب ہے لہٰذا یہ سطح، اشیا اور فضا کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لیے بہترین ہیں،UV-C لائٹ مؤثر طریقے سے انفیکشن سے پاک کرنے کا قابل بھروسہ اور ثابت شدہ طریقہ ہے۔ UV-C لائٹ کو پیشہ ورانہ افراد کو حفاظتی تدابیر اور احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ انسانوں اور جانوروں کو اس کے نقصان سے بچایا جا سکے کیونکہ یہ جلد اور آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں،35سال سے زائد عرصے سے سگنیفائی الٹرا وائیلیٹ ٹیکنالوجی کے استعمال میں پراول دستے میں شامل ہے اورUV-C لائٹنگ میں اس کا جدت کا ثابت شدہ ریکارڈ ہے۔ سگنیفائی کی UV-C کو لائٹنگ مصنوعات کی خصوصی حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن، نصب اور استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں کنٹرول شدہ صنعتی عمل کو استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے،سگنیفائی (یورو نیکسٹ: لائٹ) پیشہ ورانہ افراد اور صارفین کے لیے لائٹنگ میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے اور انٹرنیٹ آف تھنگس کیلئے لائٹنگ کررہا ہے۔ ہماری فلپس کی مصنوعات مربوط لائٹنگ کے نظاموں اور ڈیٹا سے لیس سروسز سے رابطہ قائم کرتے ہوئے کاروباری اقدار فراہم کرتی ہیں اور گھروں، عمارتوں اور عوامی مقامات پر زندگیوں میں تبدیلیاں لا رہی ہیں۔ 2019 میں 6.2 ارب یورو کی سیلز کے ساتھ ہم تقریباً 38ہزار ملازمین کے ساتھ 70 سے زائد ممالک میں کام کررہے ہیں۔ ہم روشن زندگیوں اور بہتر دنیا کے لیے لائٹ کی غیرمعمولی صلاحیت کو آشکار کررہے ہیں۔ ڈاؤ جونز پائیداری کے انڈیکس میں ہمیں لگاتار تیسرے سال اس صنعت کی بہترین کمپنی قرار