گوجرانوالہ: بچوں کی لڑائی پر 2 گروپوں میں تصادم ‘ایک شخص زخمی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بچوں کی لڑائی بڑوں میں شدت اختیار کرگئی دونوں گروپوں میں تصادم ایک شخص زخمی ہو گیا۔ طارق کالونی میں بچوں کی لڑائی پر ریاست علی اور ہمسائیہ نوید فقیر کا آپس میں جھگڑا ہو گیا نوید نے مشتعل ہو کر ریاست علی کو فائر مار دیا جس سے ریاست علی شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔