حافظ آباد:سابقہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) محلہ مجیدپورہ میں تین ملزموں نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید ذخمی کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔تفصیلات کیمطابق تیمور احمد موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستہ میں تین ملزم شاہ نوازوغیرہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شدید ذخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔