کرونا ایس اے پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد پر مقدمات‘ 4 دکانیں سیل
کامونکے+ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت)کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرپولیس نے ہوٹل مالک سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے،تحصیلدار صفوان الحق نے ٹیم کے ہمراہ چھاپے مار کر ماسک استعمال نہ کرنے پر اویس فضل، عبدالرحمن ،ذیشان اور ہوٹل مالک غلام علی کیخلاف مقدمات درج کرادئیے۔ پولیس نے دکاندار امیر حمزہ اور ارسلان کولاک ڈاؤن کے دوران دکانیں کھولنے پرمقدما ت درج کرلئے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی ہدایت پر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے والی کمیٹی کے رکن محمد ایوب نے ماسک نہ پہننے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ چار دکانوں کو سیل کیا گیا ۔